سلمان نے مانچسٹر جا نے کے بارے میں نہیں بتایا، والد سلمان عبیدی

0
924

مانچسٹر دھماکےکے ملزم سلمان عبیدی کے والد نے کہا ہے کہ سلمان نے انہیں مانچسٹر جا نے کے بارے میں نہیں بتایا ۔اس کا داعش سے کوئی تعلق نہیں اورنہ ہی وہ کبھی شام گیا۔

لیبیائی حکام کا کہنا ہے کہ مانچسٹردھماکے سے قبل سلمان عبیدی نےاپنی والدہ صائمہ طبل سے فون پر بات کی تھی ۔ سلمان عبیدی کی والدہ لیبیا میں ایٹمی سائنسدان ہیں ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سلمان عبیدی نے اپنے بھائی کو فون کرکے کہا کہ وہ والدہ سے کہےکہ اسے فون کرلیں جبکہ مانچسٹردھماکے سے قبل سلمان عبیدی نےاپنی والدہ صائمہ طبل سے طرابلس فون کرکےبات بھی کی۔

ذرائع کے مطابق 50 سالہ صائمہ طبل طرابلس یونیورسٹی سےایٹمی سائنسدان ہیں ،انہوں نے اپنی کلاس میں اول پوزیشن حاصل کی تھی ۔

امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سلمان عبیدی کی والدہ کو خدشہ تھاکہ ان کا بیٹا انتہا پسندی کی طرف مائل ہورہا ہے۔

ذرائع نےانکشاف کیا ہے کہ صائمہ طبل نا صرف القاعدہ کے سابق کمانڈرابوانس اللبی کی اہلیہ کی قریبی دوست رہ چکی ہیں بلکہ کئی سال مانچسٹر میں ساتھ رہتی رہی ہیں ۔

اللبی ایف بی آئی کودنیا میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں تھااور اس کے سر کی قیمت2کروڑیورومقررتھی

لیبیا کی سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ انہوں نے مانچسٹر کے خودکش حملہ آور سلمان عبیدی کے بھائی اور والد کو گرفتار کر لیا ہے۔

لیبیا کی انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہاشم عبیدی حالیہ عرصے میں اپنے بھائی کے ساتھ رابطے میں تھا اور حملے سے متعلق اس کے منصوبوں سے آگاہ تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس یہ شواہد موجود ہیں کہ وہ اور اس کے بھائی کے داعش کے ساتھ رابطے تھے۔ اور ہم ڈیڑھ مہینے سے زیادہ عرصے سے اس پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

سلمان عبیدی نے خود کو مانچسٹر ایرینا میں دھماکے سے اڑا لیا تھا جس سے 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

عبیدی کے والد نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ اس واقعہ سے پانچ دن پہلے تک ان کا بیٹا نارمل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کے خیالات انتہاپسندانہ نہیں تھے۔

سلمان عبیدی کے والد طرابلس میں رہتے ہیں۔ انہوں نے روئیٹرز کو بتایا کہ پچھلے ہفتے جب وہ لیبیا سے واپس گیا تو اس نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ مانچسٹر جا رہا ہے۔

عبیدی کے بڑے بھائی نے روئیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY