یمنی شہرالحدیدہ میں ایک اہم اجلاس منقعد ہوا ہے۔ یمنی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر اقوام متحدہ کی سربراہی میں قائم فائر بندی کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے ساتھ ساتھ تنازعہ کے فریقین کے نمائندے بھی موجود تھے۔
الحدیدہ میں فائر بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا اجلاس تھا۔ یمن کے اس اہم ترین بندرگاہی شہر میں اٹھارہ دسمبر سے فائر بندی پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔












