عائشہ کے الزامات پر حریفوں کی تحقیقاتی کمیٹی منظور نہیں۔ شفقت محمود

0
819

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات پر سیاسی حریفوں کی تحقیقاتی کمیٹی منظور نہیں۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں لیکن تحقیقات غیرجانبدار ہونی چاہیے،پارلیمانی کمیٹی میں سیاسی حریف شامل ہوں گے تو وہ کس طرح ہمارے خلاف تحقیقات کریں گے۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہمیں مسلم لیگ ن کا ماضی پتہ ہے، یہ لوگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،ن لیگ ان راستوں پر نہ جائے اور اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑے،عائشہ گلالئی کے الزامات پر عدالتی تحقیقات کرائی جا سکتی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے، جو لوگ مریم نواز کے میڈیا سیل میں تھے انہیں نوازا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار وزیر خارجہ بننا چاہ رہے تھے لیکن انہیں کوئی وزارت نہیں دی گئی، ان کا کابینہ اجلاس میں نہ آنا بتاتا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑ رہی ہیں۔

شفقت محمود نے نئی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواجہ آصف جن کو سفارتی آداب کا کچھ پتہ نہیں، انہیں وزیر خارجہ بنایا گیا ہے، خرم دستگیر کا دور دور تک دفاع سے تعلق نہیں، انہیں وزیر دفاع بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی طرف سے سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اپنے آپ کو سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کا علمبردار کہلانے والے بھی سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ پر حملہ کر رہے ہیں۔
شفقت محمود نے الزام عائد کیا کہ ابھی بھی فیصلے نواز شریف کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن والے عمران خان کے خلاف گری ہوئی اور گندی مہم چلا رہے ہیں، ہمیں اندازہ تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف گری ہوئی اور گندی مہم چلائی جائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY