شمالی کوریا نے بظاہر زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔

جنوبی کوریا کے آفس آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ میزائل آج جمعرات کی صبح شمالی کوریا کے ساحلی شہر وونسان سے فائر کیے گئے اور انہوں نے قریب 200 کلومیٹر تک پرواز کی۔ شمالی کوریا کی طرف سے مسلسل میزائل تجربات کے ردعمل میں ابھی گزشتہ ہفتے ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کمیونسٹ ریاست کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY