پیرس میں پرتشدد احتجاج کے بعد فرانس حکومت نے پیٹرول پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا اور حکومتی ذرائع کے مطابق آج بروز منگل سرکاری سطح پر بھی اس منسوخی کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی پیرس میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

اس دوران متعدد عمارتوں اور سینکڑوں گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ مظاہرین نے صدر ایمانویل ماکروں کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY