قندھار میں کیے گئے فضائی حملےمیں 8 طالبان ہلاک ہو گئے، حملےمیں 4شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ضلع معروف کے گاؤں پر گزشتہ رات طالبان نے حملہ کیا تھا، جس پر انہیں افغان فورسز کی جانب سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
افغان فورسز نے طالبان کے خلاف فضائی مدد کا مطالبہ کیا، طالبان نے حملے سے بچنے کے لیے گھروں میں پناہ لے لی، فضائی حملے کی زد میں طالبان کے ساتھ وہاں کے عوام بھی آگئے۔












