جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں روس کے ساتھ تجارت اور تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے بین الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس نئی پائپ لائن کی مخالفت کرتے ہیں، جس کے ذریعے قدرتی گیس روس سے براہ راست جرمنی پہنچے گی، تاہم میرکل نے اس منصوبے کا دفاع بھی کیا۔ میرکل کے خطاب کے وقت حاضرین میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔ میرکل نے کہا کہ سرد جنگ کے دور میں بھی روس سے قدرتی گیس حاصل کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ روس جرمنی کا ایک پارٹنر ملک ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY