کافی پینے والے لوگ بیمار کم ہوتے ہیں

0
104

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کافی پینے والے لوگ بیمار کم ہوتے ہیں اور لمبی عمر پاتے ہیں۔

اسپین کےماہرین صحت کے مطابق اوسطاً 4 کپ کافی پینے والوں میں ناگہانی موت کے امکانات کافی نہ پینے والے دیگرافراد کے مقابلے میں 64 فیصد کم دیکھے گئے ہیں۔

یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی نے تمام یورپی ممالک میں سروے کیا ،جس میں 19ہزار 896 رضاکار شامل ہوئے ،جن کی اوسط عمر 37 سال 8 ماہ تھی ۔

سروے رپورٹ کے مطابق 17 سالہ مدت میں جن لوگوں کوروزانہ اوسطاً 4 کپ کافی پلائی گئی ان میں کسی بھی وجہ سے ناگہانی موت کے امکانات ایسے افراد کے مقابلے میں 64 فیصد کم دیکھے گئے جو کافی نہیں پیتے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کی روزانہ مقدار اور عمومی صحت میں تعلق کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ روزانہ 2 کپ کافی کے اضافی استعمال سے ناگہانی موت کے امکانات مزید 22 فیصد کم ہورہے تھے چاہے وہ کسی بھی وجہ سے ہو۔

45 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کےلیے 2 کپ اضافی کا استعمال کرنے کا یہی فائدہ 30 فیصد تک دیکھا گیا۔

دوسری جانب نسبتاً کم عمر والے افراد میں زیادہ کافی استعمال کرنے کے فوائد اتنے نمایاں اور واضح نہیں تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY