مقبوضہ کشمیر میں مودی کی بربریت کےخلاف پوری قوم سراپا احتجاج

0
549

مقبوضہ کشمیر میں نازی مودی کی بربریت کےخلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہوگئی، وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر کے عوام کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، ملک کی فضاء پاکستانی اور کشمیر کے ترانوں سے گونج اٹھی۔

اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے مرکزی اجتماع منعقد کیا گیا جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی ۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں اعلان کیا گیا کہ 11 بجکر 40 منٹ پر تمام عملہ سینیٹ سے باہر چلا جائے گا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آدھے گھنٹے کے لئے ملک پھر میں ٹریفک روکا گیا، ملک میں چلنے والی تمام 138 ٹرینوں کا ایک منٹ کے لئے پہیہ جام کیا گیا جبکہ ریلوے ورکرز نے بھی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

ملک بھر میں دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر دنیا کو بتا دیا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت سے متعلق ترانہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

’کشمیر آور‘ کے حوالے سے کراچی میں مزار قائد پر اظہار یکجہتی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی۔

لاہور میں چیئرنگ کراسنگ پر کشمیر ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کی۔

خیبرپختونخوا میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے تاجر برادری کی جانب سے دکانیں ساڑھے 12 بجے تک نہیں کھولی گئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY