غزہ: الامل اسپتال کا محاصرہ آٹھویں روز میں داخل

0
639

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے ال امل اسپتال کا محاصرہ آٹھویں روزمیں داخل ہو گیا۔

اسپتال کے اطراف اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید لڑائی جاری ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین کے قریب ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

جنین میں پر تشدد جھڑپوں اور دھماکوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

جنین میں سرکاری اسپتال کے اطراف بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے زچگی وارڈ کو نقصان پہنچا۔

نابلس، طولکرم، مشرقی مقبوضہ بیت المقدس، رام اللّٰہ میں چھاپوں کے دوران فلسطینیوں کی گرفتاریاں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے جنین میں اسرائیلی فوج پر دھماکا خیز ڈیوائس سے حملہ کیا۔

حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کی طرف 2 ٹینک شکن میزائل داغے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY