افغانستان میں تعينات یورپی یونین کے سفیر رولينڈ کوبیا نے اتوار بیس اکتوبر کو افغانستان میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کی معطلی، قيام امن کے ليے نئے سرے سے کوششيں شروع کرنے کا ايک موقع ہے۔

کابل میں صحافیوں سے بات چيت ميں کوبیا نے کہا کہ مذاکرات میں ناکامی کے بعد اب جنگ بندی پر زور دیا جائے تاکہ افغانستان میں نمایاں تبدیلی دکھائی دے اور ٹرمپ انتظامیہ طالبان سے مذاکرات بحال کرنے پر غور کرے۔

یورپی یونین کے سفیر نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے لیے تازہ کوششيں کی جائیں۔ يہ مطالبہ ايک ايسے وقت پر سامنے آيا ہے جب امريکی وزير دفاع مارک ايسپر افغانستان کے دورے پر آج بروز اتوار کابل پہنچے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY