ایک دور تھا کہ مسلمان بات کے دھنی ہو ا کرتے تھے اور اپنے قول پر جان دیدیتے مگر آنچ نہیں آنے دیتے تھے۔ اور ان کے وعدے پورے کر نے میں سمندر تک مدد کیا کر تے تھے۔ یہ بڑا مشہور واقعہ ہے آپ سب نے پڑھا ہوگا کہ ایک مسلمان پردیس گیا ہوا تھا اس زمانے میں نہ بنک تھے نہ اور کوئی ذرائع تھے۔ اس کو کسی وجہ سے وہاں زیادہ ٹھہرنا پڑگیا۔ قرض لینے کی ضرورت پڑگئی اس نے وہاں کے مقامی بیوپاری سے کچھ رقم ادھار مانگی اس نے کہا میں تو آپ کو جانتا نہیں، کوئی ضامن وغیرہ ہے آپ کے پاس؟ اس نے کہا کہ میں مسلمان ہوں اور مسلمان کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا ہے میں آپ کواللہ کی ضمانت دیتا ہو ں۔ جس نے ہم سے کہا ہوا ہے کہ دیکھو اپنے وعدوں کا خیال رکھو،قیامت کے دن میں تم سے تمہارے وعدوں کے بارےمیں سوال کرونگا؟اس نے کہا کہ کب کا وعدہ کرتے ہو اس نے دن تاریخ بتائی میں اس دن آکر دے جاؤنگا؟ جب وہ دن آیا تو یہ اپنی رقم کی وصولی کے لیے سمندر کے کنارے پہنچ گیا۔ مگر وہاں کوئی نہ تھا کیونکہ اس کے مقروض کو کوئی کشتی نہیں ملی! جس سے وہ بے خبر تھا؟ دوسری طرف وہ مسلمان بہت پریشان ہوا کہنے لگا اے اللہ میں نے تو تیری ضمانت دی تھی مسلم قوم کی عزت کا سوال ہے۔ میں رقم سمند رمیں ڈال رہا ہوں تو اسے میرے قرض خواہ تک پہنچا دے؟ اس نے اسے ایک بانس کی پونگی میں ڈال کر اور اچھی طرح مہر بند کر کے سمندر میں چھوڑ دیا۔ جب کہ دوسرے کنارے پر قرضدار خالی ہاتھ واپس جا رہا تھا تو اس نے دیکھا کہ کنارے کنا رے بانس کی ایک پونگی تیر تی ہوئی آرہی ہے تو اس نے ہاتھ بڑھا کر اسے اٹھا لیا کہ چلو ایندھن ہے اور کچھ نہ سہی آگ جلا نے کے کام تو آئے گا ہی۔جب گھر پہنچا اور اسے کھول کر دیکھا تو مطلوبہ رقم اس کے اندر موجود تھی۔ وہ اس واقعہ سے اتنا متاثر ہوا کہ وہ مسلمان ہوگیا، دوسری دن صبح کو اسے کشتی مل گئی اور وہ اس کے پاس اس کی رقم لیکر پہنچ گیا،اس نے بتایا کہ وہ تو مجھے کل مل گئی تھی۔ یہ اپنی رقم اپنے پاس رکھو؟ مگر آج کی صورتِ حال یہ ہے کہ“ مسلمانوں میں یہ بات مشہور ہے کہ جو وعدہ وفا ہو جا ئے وہ وعدہ ہی نہیں۔ کوئی قرض لے کر واپس کردے تواس سے زیادہ کوئی بے وقوف ہی نہیں“ پھر بھی نہ جانے کیسے مسلمان ملکو ں اورافرادکا کاروبار چل رہا ہے؟ میں اپنا ایک واقعہ سناتا ہوں کہ میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں پچاس ساٹھ سال پہلے کار وبار کیا کیا کرتا تھا۔ ایک شخص کو میں نے وقت دیا کہ تم فلاں وقت آکر اپنی رقم لے جانا میں تھوڑا لیٹ ہوگیا اوروہ آکر چلا گیا۔جب دوبارہ وہ آیا تو میں نے اسے لیٹ ہونے کی وجہ بتا ئی اور اظہار افسوس کیا کہ میری کار خراب ہوگئی تھی اس لئے دیر ہوگئی؟ تو وہ کہنے لگا کہ سائیں کوئی بات نہیں ہے میں توپیسے پرجان دیتا ہوں میری رقم مل گئی میرے لئیے بس یہ ہی بہت ہے؟ تو نہ جانے کیوں مجھے سورہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 34 یاد آگئی حالانکہ اس سلسلہ میں قر آن میں بے انتہا آیتیں جن میں عفو عہد پر زور دیا گیا ہے ایک تو وہی ہے کہ ہر نکاح میں خطبہ مسنونہ کے دوران پڑھی جا تی تاکہ دولہا دلہن دونوں سن لیں کہ وعدہ وہ کریں جسے پورا کرنا اان کے لیے مشکل نہ ہو؟ کہ یہاں تو جو بھی چاہو ہیر پھیرکرلو مگر قیامت کے دن عفو عہد کے سلسلہ میں اللہ سبحانہ تعالیٰ خود سوال کرے گا۔ اور اس میں صلہ رحمی کے بارے میں پہلا سوال ہو گا۔ یہ آیت بھی جوکہ یتیم کی نگہداشت کے بارے میں ہے۔وہا ں اللہ سبحانہ تعالیٰ ذکر فرما رہا ہے کہ یا د رکھنا کہ اگریتیم کا مال کھایا تو نہ صرف تم سے سوال کیا جا ئے گا بلکہ مال یتیم کے بدلے میں دوزخ کے انگارے تمہارے پیٹ میں بھرے جا ئیں گے۔ جبکہ اچھی طرح یتیم کی پرورش کرنے پر حدیث ہے کہ “وہ اشخاص میرے ﷺساتھ جنت میں ایسے کھڑے ہونگے جیسے کہ میری یہ دو انگلیاں ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ً“ لیکن ہمارے یہاں سب سے زیادہ جوہر طرح کی زیادتی ہوتی ہے وہ یتیموں کے ہی ساتھ ہوتی ہے۔کسی کے والدین بچپن میں مرجا ئیں اور بچہ چھوٹا ہو تو اس کا مال زیادہ تر خاندانی بزرگ دبا جاتے ہیں یا ہڑپ کر جا تے ہیں؟ بعض اوقات تو وہ بچے کا مستقبل ہی تبا ہ کر دیتے ہیں اور انہیں دکھ تک نہیں ہوتا۔ ایک واقعہ جس کا میں چشم دید گواہ ہو ں کہ انگریزوں کا دورِ حکومت تھا ایک ایسا بچہ آئی سی ایس پاس کرنے کے با وجود اس لئیے اپنا مقام حاصل نہیں کر سکا کہ تعلیم میں تووہ ہر جگہ اول رہا، خاندانی بھی تھا جو اس زمانے میں دوسری شرط تھی؟ مگر اپنے چچا کی زیادتی کی وجہ سے اس کی ابتدائی تعلیم اور پرورش ایک فلاحی ادارے میں ہوئی تھی اس لئے وہ اپنے منصب کو نہیں پا سکا؟ یہ پرانی با تیں ہیں۔ آج تو عالم یہ ہے کہ کوئی سچ بول کرکے ہی نہیں دیتا انشا اللہ، ماشاءاللہ کہہ کر اور قسمیں اٹھاکر باپ بیٹے کے لیے جھوٹ بولتا ہے اور بیٹا باپ کے لیے جھوٹ بولتا ہے؟ بلکہ اب تو بیٹیاں تک باپ کے لئیے جھوٹی قسم اٹھا نے پر ذرا نہیں شرماتیں،ورنہ پہلے بیٹیاں ڈرا کرتی تھیں کہ ابا حضور یہ کیا کر رہے ہیں آپ؟ میرے سسرال والوں کو خبر ہوگئی تو میری عزت سسرال میں دو ٹکے کی بھی نہیں رہے گی سسرال والے مجھے طعنے دے دے کر مارڈالیں گے۔ آجکل تو معاملہ یہ ہے کہ حضور ﷺ کافرمان ہے کہ“ جس نے حیا چھوڑدی پھر وہ جو چاہے کرتا پھرے “چونکہ مسلماں اسے چھوڑ بیٹھے ہیں۔ اور یہ بھی اسلامی تعلیمات میں شامل ہے کہ “ حیا ایمان کا جز ہے“ لہذا ان کے لیے اب پریشان ہو نے کی کوئی بات نہیں ہے۔ جبکہ بقول حضرت ابو بکر ؓ صبر نصف ایمان ہے اور یقینِ محکم پورا ایمان ہے۔ اس لیے صورت حال یہ ہے کہ“ نہ ہمیں غم نہ تمہیں غم“ جو چاہو کرتے پھرو۔













