اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی تنظیم نے کہا ہے کہ ایران عالمی جوہری ڈیل پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ اے ایف پی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے  تصدیق کر دی کہ تہران حکومت سن دو ہزار پندرہ میں طے پانی والی ڈیل کی تمام شقوں پر عمل پیرا ہے۔

اس ڈیل کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے، جس کے عوض اس پر عائد عالمی پابندیوں کو نرم یا ختم کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY