چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارک لین اپارٹمنٹ کیس میں کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کامشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے ،ملک بھرسے جیالوں کواسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تفتیش کے لئے کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، نیب کی جانب سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے لیے سوالنامہ تیارکرلیا گیا ہے۔
نیب میں پیشی پر بلاول بھٹو سے اظہار یکجہتی کے لئے کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے، پی پی صوبائی صدر ہمایوں خان کا کہنا ہے کل کےپی کے تمام اضلاع کےپریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا، شیخ رشید کی بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت شیخ رشید کے بیان پرکارروائی کرے۔
دوسری جانب زرداری اور بلاول بھٹو نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، پارٹی کے مرکزی رہنما اور وکلا ٹیم کو زرداری ہاؤس طلب کرلیا گیا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے آج کراچی سے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔











