جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں برطانیہ حالیہ انتخابی نتائج کے باوجود بریگزٹ کے اپنے منصوبے پر قائم رہے گا۔ میرکل نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ یہ مذاکرات جلد از جلد شروع کر دیے جائیں۔
منصوبے کے مطابق بریگزٹ مذاکرات کا آغاز 19 جون سے ہونا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے ان مذاکرات کے لیے بہتر مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتی تھیں اور اس کے لیے انہوں نے انتخابات کا انعقاد کرایا، تاہم ان انتخابات میں مے کی جماعت اکیلے حکومت سازی کے لیے درکار پارلیمانی اکثریت سے حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب خدشات ہیں کہ انہیں جماعت کے اندر اور باہر سے ان مذاکرات کے حوالے سے مزاحمت کا سامنا کرنا ہو گا۔












