جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایک ایرانی مہاجر نے خود کو آگ لگا لی۔ 35 سالہ شخص نے ایک مقامی انتظامی دفتر کی گیلری میں خود کو آگ لگائی۔

حکام کے مطابق اس کا بظاہر مقصد خودکشی کی کوشش تھی۔ پولیس کے مطابق یہ شخص ہاتھ میں وہ نوٹیفیکیشن پکڑے ہوئے تھا جس میں اسے آگاہ کیا گیا تھا کہ اس کی سیاسی پناہ کی درخواست رد کر دی گئی ہے۔

اس نے وہاں کام کرنے والی دو خواتین سے مدد کی درخواست کی اور پھر اپنے بیگ سے دو بوتلیں نکال کر خود پر انڈیلیں اور آگ لگا لی۔ اس شخص کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY