دنیا بھر میں ایڈز کے کیسز میں کمی، پاکستان میں تیزی سے اضافہ

0
949

دنیا بھر میں ایچ آئی وی یا ایڈز کے کیسز میں ہر سال بتدریج کمی ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ برس دنیا بھر میں ایچ آئی وی کے تقریبا 15 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے تھے البتہ 2010 سے اب تک کے عرصے کے دوران نئے کیسز میں 32 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان میں اسی عرصے کے دوران نئے آنے والے کیسز میں 84 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ایچ آئی وی سے متعلق پروگرام ی’یو این ایڈز’ کے مطابق دنیا بھر میں ایچ آئی وی کے پھیلنے کی بلند ترین سطح 1996 میں تھی جب اس کے کیسز میں 54 فی صد اضافہ ہوا تھا۔ اس برس 32 لاکھ افراد ایڈز سے متاثر ہوئے تھے۔

یو این ایڈز کے اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ 2010 کے مقابلے میں 2021 میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلنے میں 32 فی صد کمی آئی۔ 2010 میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد لگ بھگ 25 لاکھ تھی جب کہ 2021 میں 15 لاکھ کیسز کا اندراج ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں ایچ آئی وی ایڈز اور اس سے متعلق امراض سے دنیا بھر میں لگ بھگ ساڑھے چھ لاکھ اموات ہوئیں۔ 2004 میں اموات کی تعداد 20 لاکھ کے قریب تھی۔

پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام سے وابستہ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان میں کیسز سامنے آنے کی شرح میں لگ بھگ 84 فی صد اضافہ ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY