افغان صوبے تخار میں طالبان شدت پسندوں نے آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طالبان نے درقاد نامی ضلع میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ اس دوران کئی گھنٹوں تک ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔
اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ آٹھ حملہ آور بھی مارے گئے جبکہ تین پولیس افسران زخمی ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے کہ جب کابل پہنچنے والے امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے ابھی گزشتہ روز ہی کہا کہ روس طالبان کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔












