برطانیہ کی سیاست کا دل بہت وسیع ہے اور یہ جمہوریت کے تسلسل کے ثمرات ہیں۔ یہاں کی مین سٹریم سیاست میں پاکستانی بھارتی بنگلہ دیشی اور کئی دیگر مماملک سے آکر یہاں مقیم ہوئے لوگ شامل ہیں اور ایسے لوگ سیاست کے بڑے بڑے مناصب تک پہنچے ہیں۔

اب تو بے شمار پاکستانی کونسلر ہیں، میئر ہیں اور کئی اعلی مناصب پر ہیں

اب جو بریگزٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں وزیر اعظم تھریسا مے نے استعفی دیا ہے جو امیدواروں میں ساجد جاوید بھی ہیں جو اسوقت وزیر داخلہ ہیں جنکے والد بس ڈرائیور تھے۔ انکے علاوہ ایک اور پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا صادق خان آج کل لندن شہر کا میئر ہے

برطانوی دارالامراءاور کابینہ کی پہلی مسلمان خاتون رکن سعیدہ وارثی یاد بھی اسی قطار میں ہیں۔ اتفاق ایسا ہے کہ پاکستانی نژاد اس خاتون کے والد محترم بھی بس ڈرائیور تھے۔ یاد رہے کہ سعیدہ وارثی برونس ہیں اور حکمران ٹوری پارٹی کی سربراہ بھی رہی ہیں۔ کیا پاکستان میں کوئی بس ڈرائیور یا اس کی
بیٹی یہ خواب بھی دیکھ سکتی ہے کہ وہ کبھی حکمران جماعت کی سربراہ بنے یا پھر کابینہ کی معزز رکن؟

نصف صدی قبل جب پنجاب کے علاقے ساہیوال سے ساجد جاوید کے والد ترک وطن کرکے بسلسلہ روزگار برطانیہ پہنچے تو ایک طویل عرصے تک وہ وہاں بس ڈرائیوری کرتے رہے۔ اگرچہ میری نظر میں برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی غالب اکثریت لیبر پارٹی کی حمایت کرتی ہے مگر وزیر موصوف کے والد مارگریٹ تھیچر سے متاثر ہو کر ٹوری پارٹی میں آ گئے۔

لندن کے مئیر صادق خان کی کامیابی کئی ایک لحاظ سے منفرد اور تاریخی ہے ، وہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مارجن سے جیتنے والے مئیر ہیں ، انہوں نے دونوں ترجیحات( پریفرنس ون ، پریفرنس ٹو) میں کل ملا کر تیرہ لاکھ سے زاید ووٹ لیے ، وہ لنڈن کے پہلے بریٹیش ایشین ہیں ، انہیں لنڈن کے پہلے مسلمان مئیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ، اس کامیابی پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات وصول کرتے ہوئے انہیں دو دلچسپ اور منفرد پیغامات بھی ملے ، حکمران جماعت ( ٹوری) کے وزیر ساجد جاوید نے اپنے پیغام میں لکھا ۔۔ ایک پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے کی طرف سے دوسرے پاکستانی بس ڈرائیور
کے بیٹے کو مبارکباد ، سابق وزیر و سابق چئیرپرسن ٹوری پارٹی بیرونس سعیدہ وارثی نے کچھ یوں پیغام لکھا ، ایک پاکستانی بس ڈرائیور کی بیٹی کی طرف سے ایک دوسرے پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے کو مبارکباد۔ واضح رہے کہ ساجد جاوید کے والد اور سعیدہ وارثی کے والد بھی پاکستان سے برطانیہ آئے تھے اور دونوں نے برطانیہ میں بحیثیت بس ڈرائیور کام کیا

یہ سب جمہوریت کے ثمرات ہیں بلکہ جمہوریت کے تسلسل کے ثمرات۔ وہ جمہوریت جسے پاکستان میں چلنے ہی نہیں دیاگیا

صفدر ھمدانی

SHARE

LEAVE A REPLY