روحی بانو کی استنبول میں امانتاً تدفین کردی گئی

0
965

روحی بانو کی بہن روبینہ یاسمین کا کہنا ہے کہ روحی بانو کی استنبول میں امانتاً تدفین کردی گئی ہے۔

روحی بانو کی بہن نے کہا کہ وسائل میسر ہونے پر روحی بانو کی میت پاکستان منتقل کریں گے، حکومت سے اپیل ہے کہ روحی بانو کی میت پاکستان منتقل کرنے میں مدد کرے۔

اس سے قبل روبینہ یاسمین نے کہا تھا کہ روحی بانو کی تدفین لاہور میں ان کے بیٹے کے پہلو میں کرنا چاہتے ہیں اور میت استنبول کے سرکاری اسپتال میں ہے لہٰذا اسے وطن واپس لانے میں مدد کی جائے۔

واضح رہے کہ فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ روحی بانو گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں اور 10 روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد استنبول کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY