جمیل جو منزہ ہی کے مال کو چھننے کے در پہ ہے۔۔عالیی شمیم

0
962

اسلام انسان کو وہ تمام بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے جو اس کا حق ہے۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے عورت کوماں بہن بیوی کے روپ میں وہ عزت عطا کی ہے جو کسی مذہب میں نہیں ہے عور ت کو نازک أبگینے قرار دیا ہے ۔دین فطرت نے عورت کے جملہ حقوق کو بہترین انداز میں تحفظ عطا فرمایا ہے اسے عزت احترام وقار عطا کیا ہے ۔غرض عورت نے جتناا علی و ارفع مقام اسلام کے جوار رحمت میں پایا ہے اس کی نظیر تمام مذاہب عالم میں تو کجا خود موجودہ دور کی نام نہاد مہذب معاشرے میں عنقا ہے جس کی سب سے بڑی مثال حکومتی عہدے دار کا ایک با عزت قلمکار کو ہراسمنٹ کرنا ہے
اس جدید دور میں بھی اپنے حق سے محروم اور انصاف کا درواذہ کھٹکھٹاتی منزہ سہام مرزا بحیثیت عورت اپنے حقوق ، تحفظ کی متلاشی ہے ۔وہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم پر شکوہ کناہ ہے کہ ارباب اختیار مادیت نفسا. نفسی کا شکار ہو چکے ہیں ۔پاکستانی آئین میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے لیکن ان قوانین
پر عمل درأمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے ان سمیت ان خواتین کو جو اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوۓ خلع لے. چکی ہے ہراسان و پریشان ہیں ۔۔۔
منزہ سہام اپنی بپتا سناتے کہتی ہیں أج میں اپنے ایم این اے سابق شوہر کے ہاتھوں ستائ جا رہی ہوں
مسائل کاانبار اس شخص نے محض اپنے انتقامی جذبے کی تسکین کے لیے میرےسامنے لا کھڑا کیا ہے ۔بے بنیاد الزامات کی فہرست ہے جس کا نہ ثپوت ہے نہ وجود لیکن محض اپنی ایم این اے کی سیٹ کبے بل بوتے پر أج وہ فرعون کو بھی مات کر رہا ہے مجھے بچوں سمیت دھمکیاں مل رہی ہیں
ہراسان کیا جا رہا ہے ، آوازیں کستا ہے میرا اسٹاف بھی اس کی شر انگیزیوں محفو ظ نہیں حالان ک
پاکستان کے آئین کے مطابق ہراسانی کی سزا 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ میں پرائم منسٹر عمران خان سے موءدبانہ درخواست کرتی ہوں مجھے انصاف دلایا جاۓ ۔
منزہ سہام جو نہایت معتبر شبعہ سے وابستہ ہیں ۔مدینے جیسی ریاست بنانے کا عزم یادد لاتے ہوۓ ان صحابی کا واقعہ بطور مثال پیش کرتی ہیں کہ جب انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی تو لوگوں کووجہ پوچھنے پر یہ کہہ کر. چپ کر وا دیا تھا کہ اب یہ میرے لئے نا محرم عزت. دار خاتون ہیں اور مجھے ان کا احترام مقدم ہے
اسلام تو یہاں تک کہتا ہے کہ اگر تم اپنی بیویوں سے علیحدہ. ہو تو ان سے وہ چیزیں واپس نہ لو جو تم نے اس کو دی ہہں. کیا تم اس جیسے بنو گےجو کھا کر قے کر دے ۔۔
کجا کہ جمیل جو منزہ ہی کے مال کو چھننے کے در پہ ہے۔۔۔
عالیی شمیم

SHARE

LEAVE A REPLY