پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے کے شرکاء سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت میں رہنا چاہیے، یا چھوڑ دینی چاہیے، میرے خیال میں تو ایسی حکومت کو چھوڑدینا بہتر ہے۔

سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر نواز شریف حکومت چھوڑتا ہے تو دو تہائی حکومت دو گے، عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا نواز شریف سے عشق کرنے والوں کا شہر ہے، کہا جاتا تھا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی۔

مریم نواز نے کہا کہ آج نواز شریف سے کہا جا رہا ہے واپس آجاؤ، نواز شریف نے ضرب عضب اور رد الفساد لڑی، سیکیورٹی فورسز سے مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی کہ ایک کھلنڈرے، اناڑی، نا اہل اور نا لائق کو 22 کروڑ عوام پر مسلط کردیا گیا، ساڑھے تین سال میں معیشت تباہ ہو کر وینٹی لیٹر پر چلی گئی، ساڑھے تین سال میں ایک اینٹ لگائے بغیر پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ چار سال میں پاکستان کو تباہ کرنے والا پوچھتا ہے چار ہفتوں میں شہباز شریف نے کیا کیا؟ چار ہفتوں سے شہباز شریف کی حکومت ہے، نالائق 40 تقریریں کرچکا، ایک منٹ اپنی کارکردگی پر نہیں بول سکا، ازل کے جھوٹے نے 35 پنکچر کا ڈراما لا کر ثبوت نہیں دیا، جھوٹے نے جعلی خط اور غیر ملکی سازش کا ڈراما کیا، ثبوت نہیں دیا، جھوٹے نے قتل کرنے کی سازش کا ڈراما لا کر بھی ثبوت نہیں دیا، جھوٹے خان کے پاس اپنے کسی ڈرامے کے ثبوت نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمھیں کہا کہ آلو ٹماٹر مہنگے ہیں تو اس نے کہا آلو ٹماٹر کے ریٹ ٹھیک کرنے نہیں آیا، نواز شریف اور شہباز شریف تمھاری طرح نہیں، وہ آلو پیاز کے ریٹ ٹھیک کرنے آئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY