پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے الیکشن کے بعد پی پی اور (ن) لیگ کی مخلوط حکومت کا امکان ظاہر کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اچھا گمان رکھیں، الیکشن 8 فروری کو ہوجائیں گئے، الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن میں سب کوبرابری کی بنیاد پرموقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پرقدغن نہیں ہونی چاہیے۔












