گور نر سندھ عمران اسماعیل نے عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنےکا اعلان کردیا ، شہری گیٹ نمبر ایک سے شناخت کے بعد گورنر ہاؤس میں داخل ہوسکیں گے۔
گورنر ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ 16ستمبر کو گورنر ہاؤس کے دروازے کھول دئیےجائیں گے، گورنر ہاؤس کی عمارت تاریخی ہے اور یہاں نایاب اشیاء موجود ہیں جبکہ شہری گورنر ہاؤس کے پارک میں بھی گھوم پھر سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف گورنر ہاؤس کے 2 کمرے اور ایک گاڑی استعمال کر رہا ہوںجبکہ پہلے 40 گاڑیاں گورنر کے پروٹول میں ہوتی تھیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت بن گئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔












