سعودی عرب اور ترکی کےوزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر بات چیت میں دو طرفہ اموربالخصوص مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ہونے والی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے جمعہ کے روز اپنے سعودی ہم منصب عال الجبیر سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے “اناطولیہ” کے مطابق دونوں رہ نمائوں کےدرمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ اور بالخصوص خاشقجی قتل کیس سے متعلق ہونے والی تحقیقات پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہ نمائوں کے درمیان یہ اعلیٰ سطحی رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب اور ترکی مل کر خاشقجی کےقتل کی تحقیقات کررہے ہیں۔
جمال خاشجقی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں کچھ عناصر نے ایک باغیانہ کارروائی میں قتل کردیا تھا۔ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔













