ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی نے شہر اقتدار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے شق 203 میں بھی ترمیم کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں کل ترمیم ایوان میں پیش کرینگے، پوری اپوزیشن نے بل کو مسترد کیا ہے۔












