کراچی دھماکا:خودکش حملہ آور کی گاڑی کا ریکارڈ مل گیا، تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک وسیع

0
648

کراچی میں ائیر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کے لیے استعمال ہونے والی کا پتہ چل گیا۔

چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کا ریکارڈ مل گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں استعمال گاڑی جس کے نام تھی اس کا نادرا ریکارڈ مل گیا ہے، گاڑی کی تفصیلات چیسز نمبر سے حاصل ہوئیں۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گاڑی جس شخص کے نام تھی اس کی شناختی دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں، اس شخص کے زیر استعمال سموں کا ڈیٹا بھی لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

……………..

دفتر خارجہ نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی پر حملہ قرار دیا ہے۔

کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب رات گئے ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں دو چینی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، متاثرہ خاندانوں، بشمول چینی باشندوں، پاکستانیوں کیلئے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمی چینی باشندے کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک عمل ناصرف پاکستان بلکہ پاک چین دیرینہ دوستی پربھی حملہ ہے، بزدلانہ حملے میں شامل افراد، بشمول مجیدبریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے، یہ ظالمانہ عمل بغیر سزا نہیں رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY