پاراچنارکے دھرنے والوں نے وزیراعظم کا متاثرین پیکج مسترد کردیا

0
414

پاراچنار کے احتجاجی مظاہرین نے وزیراعظم کا پاراچنار متاثرین کے لئے پیکج مسترد کر دیا ہے اور انہیں پاکستانی سمجھ کر ملک کے دیگر علاقوں کے برابر پیکج دینے اور پاراچنار آنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک سمیت پی پی پی کے رہنماوں اور میڈیا کے ٹیموں کو کرم ایجنسی میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے واپس بھجوا دیا گیا

وی او ۔۔۔ پاراچنار میں جمعے کے روز ہونے والے دوخود کش دھماکوں اور مظاہرین پر فائرنگ ایف سی کی فائرنگ کے واقعات کے خلاف شہداء کے ورثاء اور ہزاروں قبائل کی جانب احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ مسلسل ایک ہفتے سے جاری ہے جس میں ایجنسی بھر کے مختلف علاقوں سے جلوسوں کی شکل میں لوگ شرکت کررہے ہیں اور مسلسل ایک ہفتے سے پاراچنار کے تمام بازاریں اور کاروباری ادارے احتجاجا بند ہیں مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ خود کش حملہ آوروں کے ماسٹر مائنڈ اور فائرنگ میں ملوث ایف سی اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائےاور پاراچنار کے متاثرین کو بھی پاکستانی سمجھ کر ملک کے دیگر علاقوں کے دہشتگردی متاثرین کے برابر معاوضہ دیا جائے ۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اور پی پی پی کے دیگر رہنما پاراچنار دھرنے میں شرکت اور دھرنے سے خطاب کرنے کیلئے پاراچنار آنا چاہ رہے تھے مگر پاراچنار ائر پورٹ پر ان کے ہیلی کاپٹر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ہیلی کاپٹر کو واپس بھجوا دیا گیا ۔ دوسری جانب میڈیا کے مختلف ٹیموں کو بھی کرم ایجنسی داخل ہونے سے روک دیا گیا اور چھپری چیک پوسٹ سے ہی واپس کر دیا گیا احتجاجی مظاہرین نے میڈیا ٹیموں اور سیاست دانوں کو واپس بھجوا نے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت اپنے مظالم چھپانے کیلئے اس قسم اقدامات اٹھا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔

خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہری نے مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاراچنار کے قبائل نے پاک فوج کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور ہر محاذ پر دیتے رہینگے کرم ایجنسی کے طویل بد امنی میں فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے اور طوری بنگش قبائل کے علاقوں میں کبھی بھی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے تاہم اس وجہ سے مظاہرین پر ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ کا انتہائی دکھ

قومی وطن پارٹی پاراچنار کے مطالبات قومی اور صوبائی اسمبلی اٹھائنگے

دوسری طرف قومی وطن پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی وزیر برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن جناب ارشد عمر زئی۔سیکریٹری اطلاعات طارق احمد خان صاحب ،سیکریٹری پولیٹیکل ٹریننگ جناب اسد آفریدی صاحب نے حسب وعدہ پاراچنار آکر صدائے مظلومین دھرنے میں شرکت کی ۔

لبیک یاحسین کی صداؤں میں انکا کا استقبال کیا گیا ۔مظاہرین سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم اس سانحے میں برابر کے شریک ہیں ۔آپکے مطالبات انشاءاللہ صوبائی اور قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ان مظلومین کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو قومی وطن پارٹی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گی..

جابر حسین

SHARE

LEAVE A REPLY