شمالی عراق کے سنی مسلم آبادی والے ایک علاقے میں کیے گئے ایک خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں سات دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ خودکش حملہ عراقی صوبے صلاح الدین کے ضلع شرکت کے گاؤں اَسدرا میں واقع ایک سابق رکن پارلیمان کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق سنی قبائلیوں کی ایک ملیشیا سے ہے۔ یہ ملیشیا بغداد حکومت کی حامی ہے۔ مقامی پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حملہ جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے کیا۔ سن 2016 میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ شمالی عراق کے وسیع تر علاقے پر قابض رہی تھی۔












