عراقی دستے اسلامک اسٹیٹ کے آخری گڑھ الحویجہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الحویجہ اور اس سے متصل شہر الرجاد کو مکمل آزاد کرانے کے لیے ایک بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس دوران آئی ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران اب تک ساڑھے بارہ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

الحویجہ بغداد سے 230 کلومیٹر شمالی کی جانب واقع ہے۔ سرحد کے دوسری جانب شام میں مختلف محاذوں پر بھی آئی ایس کو پسپائی کا سامنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY