اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی نے ہدایات پر مبنی سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وائرس ’رنسم ویئر‘ لانچ کیا گیا ہے جو مائیکرو سافٹ ونڈوز 7 اور 10 کا سسٹم متاثر کرتا ہے۔

سرکلر کے متن میں کہا گیا ہے کہ وائرس حملے کے ذریعے ڈیٹا چرا لیا جاتا ہے اور اس کی واپسی کے لیے تاوان مانگا جاتا ہے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ وائرس حملوں سے بچنے کے لیے ہدایات پر عمل کر کے ڈیٹا محفوظ بنائیں، آفیشل کمپیوٹرز کی زی ڈرائیو میں بیک اپ بنائیں، یو ایس بی نہ لگائیں۔

عدالتِ عالیہ کے سرکلر کے متن میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہیں کہ ڈیٹا ای میل کے ذریعے شیئر کریں، غیر ضروری ویب سائٹس یا ویب لنکس اوپن نہ کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY