سپاس نامہ و کارکردگی “ ساؤتھ ایشین فیسٹیول ٹیم
ساؤتھ ایشین میلہ پھر سے سجنے کو تیار ہے یہ کوئی گاہے بگاہے کا پروگرام نہیں ! مسلسل اور تواتر سے ہرسال فیض کے فن، شاعری، انکی سوچ، انکی جیل کہانی، انکی ہمت و بے خوفی ، انکی تعلیمات ،اور انکے پیغام کو آفاقی سمجھ کر ساؤتھ ایشین فیسٹیول یہ خدمات پر زکر نہایت گہرائی اور دل سے معترف ہوکر منعقد کرتی ہے۔
ساؤتھ ایشین فیسٹیول کی ٹیم گزشتہ تین سال سے فیض پروگریسیو فاؤنڈیشن (FPF) کے نام سے اور وائس آف ساؤتھ ایشین آرٹ اینڈ لٹریچر کے نام سے اور جس کا اختصار “وصال” بھی ہے کہ نام سے کررہی ہے اور اسی ساؤتھ ایشین فیسٹیول کیساتھ ایک تیسری تنظیم”لندن اُردو وائس “ بھی شامل ہے جس کے روح رواں یوسف ابراہیم ہیں اور ساؤتھ ایشین فیسٹیول کا حصہ ہیں ۔
تینوں تنظیموں کی خدمات لندن کی رونق میں حشر بپا کرتی ہیں۔
ساؤتھ ایشین لندن فیسٹیول میں جہاں مختلف عالمی شخصیات تشریف لا رہی ہیں وہیں پر فیض صاحب کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی بھی اس مرتبہ رونق افروز ہونگی۔
سلامت رہیں اسکے کرتا دھرتا اکرم قائم خانی بھائی و فیمیلی، یوسف ابراہم، مختلف مشاہیر جو پاکستان سے شرکت فرماتے ہیں ، لندن کے مقامی ادبی اردو ادب کے خدمتگار اور خود راقم الحروف عرصہء دراز سے فیض پر مضامین، اور اخباری کالم کیساتھ شریک ہوتی ہوں۔
یہ پروگرام لندن کی دنیا کا ایسا پروگرام ہے کہ جو قرب و جوار تو کیا غیر ممالک سے آئے فیض کے عشاق کو بھی کھینچ لاتا ہے اپنی طرف! اس کشش میں اکرم بھائی کی ٹیم رنگ بھرتی ہے، پوچھیئے تو اس ایک روزہ پروگرام میں کیا نہیں ہوتا؟ ۔ اس میں فیض کی شخصیت پر مقالے، فیض کے فن پر بات، انکی زندگی کے دلچسپ حقائق اور انکے جبر کے دنوں کی کہانی ہوتی ہے، مبصرین کی مثبت بحث، فیض کے کلام کی مدھ سرائی اور ممتاز کلام پر سر دھنا جاتا ہے۔
پھر اس دن کو یادگار اور رنگینی بھرنے کو موسیقی اور کلام فیض پر ادبی شکل میں کلاسکی رقص پیش کیئے جاتے ہیں جو حاضرین میں سکوت پیدا کردیتے ہیں کہ وہ لمحات جب سبھی خاموشی اور دلچسپی سے محظوظ ہونا چاہیں۔
اب وقت آگیا ہے کہ سالہا سال کی محنت ساؤتھ ایشین فیسٹیول کی لندن ٹیم کو مستند مان کر اسناد ، اعزازات، تمغات اور اعتراف در اعتراف کا شاخسانہ جانا جائے کہ دیار غیر میں اردو کی آبیاری کا ساؤتھ ایشین میلہ ایک زریعہ ہے کہ ہم اردو سے عقیدت رکھنے والے جانتے ہیں کہ ہمیں اپنی اردو کو قائم کیسے رکھنا ہے۔
امید رکھئے پروگرام نہایت اچھا اور بھرپور رنگ لیئے ہوگا، تمام لوگ جس شوق سے شرکت فرماتے ہیں اس کا بھی جواب نہیں!!
اب یہ پروگرام انشااللہ برطانیہ بھر میں اردو کے چاہنے والوں میں ایک اشتیاق پیدا کرکے رہے گا اس میں برطانیہ بھر کے ہر خاص و عام کا بھی تعاون و کردار ہونا چاہئے کہ باہمی تعاون عروج کی ضمانت ہوتا ہے جبکہ پاکستانی حکومت اور کئی ادبی مراکز وہاں مدد گار ہوتے ہیں جبکہ برطانیہ میں ہمیں ایسا کوئی تعاون حاصل نہیں ہوتا کہ ہم یہاں کی یونیورسٹی کے ہال بک کرسکیں، یہ کارواں آپ اپنی مدد کے تحت پرخلوص جذبات لئے رواں دواں ہے، ساؤتھ ایشین فیسٹیول، فیض پروگریسیو فاؤنڈیشن، لندن اردو وائس اور احباب کی اس سلسلے میں بےحد محنت و لگن شامل ہے ۔
اس میلے میں ہرسال ایک نئی امنگ اور راعنائی ہوتی ہے ایک جذبہ ہوتا ہے جو ہم سب کو ایک لڑی میں پرودیتا ہے اور یوں یہ بظاہر یہ عام سی لڑی ایک سنہری سی سہرے کی لڑی بن جاتی ہے جس کا سنہرا پن ایک جمع غفیر کو اپنی طرف راغب کرلیتا ہے۔
رخسانہ رخشی لندن
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
عصر رواں کے سرگرم کامریڈ اکرم قائم خانی اور وصال
قوموں کے تشخص کو اُبھارنے کیلئے فنون لطیفہ کی ہر قسم کو ہر دور میں مدنظر رکھا جاتا ہے ویسے تو یہ تمام اقسام مثلا موسیقی، مصوری، شاعری اور سنگ تراشی وغیرہ اپنی جگہ ہی اہم ہیں مگر انھیں اقسام میں ادب اور ثقافت کو لازم و ملزوم جان کر خاص اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ یہ انسانی احساسات و جذبات اور خیالات کی ترجمانی کرتے ہیں ۔
ادب خیالات کو لفظوں میں پرو دینے کا نام ہے تو ثقافت کو تمام فنون کا ملغوبہ و مجموعہ کہا جاتا ہے ۔ ثقافت اپنے اندر ایک وسیع اصطلاح ہے جس نے اپنے اندر کئی ایک تخلیقی عناصر بسا رکھے ہیں جس میں اہم ترین ادب و اقدار تو ہیں ہی مگر وہاں افکار کا مجموعہ ، انداز گفتگو، رہن سہن، علوم و فنون، دلچسپ مشاغل، میل جول اور دیگر معاشرتی رسومات شامل ہیں ، اور پھر ان تمام قدروں کا احساس کرنے والے کسقدر قابل احترام ہیں ۔
اب ہم مزید آفرین پیش کرتے ہیں انھیں کہ جو برطانوی معاشرے میں ان تمام ادبی و ثقافتی عناصر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور عرصہء دراز سے ادبی و ثقافتی رنگ قوس و قزح کیطرح بکھیرتے رہتے ہیں۔
ان تمام سرگرمیوں کے روح رواں اور سرپرست اعلی کون ہیں تو ایک نام اور انکے ساتھ انکی ٹیم کا نام ابھر کر سامنے آتا ہے وہ معتبر نام جناب اکرم قائم خانی کا ہے ۔
ہم جب سے برطانیہ میں سکونت پزیر ہوئے تب سے ہم نے جناب اکرم قائم خانی کو اپنی ٹیم کیساتھ ان تمام روایات کو برقرار رکھتے دیکھا کہ انھیں کی فکر اور تردد ہمیں دلچسپی کا سامان فراہم کرتے ہیں کہ ادب و ثقافت کے پروگرام کو زندہ و برقرار رکھنا وہ بھی دیار غیر میں قابل ستائش ہے اور دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وصال تنظیم اور فیض فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی جناب اکرم قائم خانی کی جدوجہد اور محنت لوگوں کی دلچسپی اور تفریح طبع کی ضامن ہیں۔
وصال ساؤتھ ایشیا آرٹ اینڈ لٹریچر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس خطے میں جسےساؤتھ ایشیا کہتے ہیں وہاں حالات ابتر سے ابتر ہیں تو ہم نے محسوس کیا کہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ لوگ انڈیا سے ، بنگلہ دیش سے، نیپال اور سری لنکا سے آرٹ اینڈ کلچر کے لوگ وصال تنظیم کا حصہ بنیں تاکہ ایک مثبت پیغام امن اور یکجہتی کے طور پر پہنچے کہ اس خطے کے دکھ سکھ اور اس زمین سے آپسی تعلق ظاہر ہوسکے اور ہم آہنگی اور یکجہتی کی مثال قائم ہوسکے ۔ اس خطے کے لوگ خواہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں اور کسی بھی طبقہ ء فکر سے ہوں ان میں شعور و آگہی کو بیدار کیا جائے، اکرم قائم خانی مزید فرماتے ہیں کہ آپسی فرق کو مٹانے اور یگانگت و اتحاد قائم رکھنے کی وجہ سے وصال کو عمل میں لایا گیا جس کا مطلب وائس آف ساؤتھ ایشین آرٹ اینڈ لٹریچر ہے ۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ فیض فیسٹیول کا ہرسال انعقاد کرنے والے فیض کو کیسے بھُول جائیں تو وصال کے ساتھ ہی فیض فاؤنڈیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کے تحت بڑے بڑے نامی گرامی ہستیوں کیساتھ انکے شایان شان نشست کا اہتمام کیا جائے ۔
اکرم قائم خانی کی سرپرستی میں فیض فاؤنڈیشن برطانیہ کے صدر ڈاکٹر عمر دراز ہیں اور وائس آف ساؤتھ ایشین آرٹ اینڈ لٹریچر یعنی وصال کے صدر انجم رضا ہیں ۔
اس سال بھی عہد رواں کی رونق اکرم قائم خانی نے اپنی ٹیم کیساتھ مل کر دو روزہ کامیاب پروگرام کیئے جنہیں بےحد سراہا گیا ، اکرم قائم خانی کی کامیاب ٹیم میں یوسف ابراہیم بھی ایک سرگرم رکن ہیں۔
نوجوان نسل اور دوسرے عام لوگوں کو تفریح و رنگ بھرنے میں پوری تنظیم بھرپور محنت اور بہترین ٹیم ورک کی کوشش ہوتی ہے۔
دعاہے کہ وصال اور فیض فاؤنڈیشن یوں ہی دیار غیر میں جلوے بکھیرتے رہیں۔
رخسانہ رخشی لندن













