شہباز شریف کو منسٹر انکلیو سب جیل سے رہا کر دیا گیا

0
756

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو منسٹر انکلیو سب جیل سے رہا کر دیا گیا، شہباز شریف لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ۔

اپوزیشن لیڈر و چیئرمین پی ا سی شہباز شریف کو منسٹر انکلیومیں قائم سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔ شہباز شریف رہا ہونے کے بعد منسٹر انکلیو سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، شہباز شریف کمرشل فلائیٹ کے ذریعے گیارہ بجے لاہور کے لیے روانہ ہونگے۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی۔

دالت نے کہا شوگر ملز کے چیئرمین حمزہ شہباز تھے تو آپ نے شہباز شریف کو کیوں گرفتار کیا ؟ حمزہ شہباز سے متعلق نیب نے کہا کہ ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، اصل بینی فشری کے بجائے والد کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اصل بینی فشری کے بجائے والد کو گرفتار کیا گیا، آپ کے مقاصد کچھ اور ہوں گے، شہباز شریف کی ضمانت مسترد کر دیں تو رکن اسمبلی ترقیاتی کام نہیں کرائے گا، حمزہ شہباز تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں، اس لیے گرفتار نہیں کیا۔

ادھر نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، ہائیکورٹ کا فیصلہ ملتے ہی عدالت عظمیٰ میں اپیل کی جائیگی۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے 5 اکتوبر 2014 میں غیر قانونی احکامات جاری کئے، سابق وزیراعلیٰ نے غیر قانونی حکم دیتے ہوئے پی ایل ڈی سی کا بڈنگ پراسیس روکنے کا حکم دیا تھا، شہباز شریف کے خلاف نیب کے پاس ثبوت ہیں، سپریم کورٹ لیکر جائیں گے، عدالت پہلے ہی اس کیس میں ندیم ضیاء، کامران کیانی اور خالد حسین کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY