شام میں جاری ترکی کی فوجی کارروائی کے دوران پیر کے روز ایک اور فوجی ہلاک ہو گیا۔
ترک مسلح افواج کے مطابق عسکریت پسندوں کی طرف سے ترک فوجیوں پر اس وقت مارٹر گولہ داغا گیا جب وہ صوبہ ادلب میں ایک فوجی چیک پوسٹ قائم کر رہے تھے۔ اس حملے میں پانچ دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے۔
بیان کے مطابق ترک فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔ اس بیان میں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ترک فورسز پر حملہ کس گروپ کی طرف سے کیا گیا۔












