پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کی قائم کردہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ارکان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بریگیڈیئرکامران خورشید اور عرفان منگی پرواز ای کے 0612 سے واپس پہنچے ہیں۔
جے آئی ٹی کے دونوں ارکان راول لاؤنج کے بجائے معمول کے راستے سے ایئر پورٹ سے نکلے،ایئر پورٹ پر پولیس اور سیکیورٹی حکام موجود تھے ۔پرواز صبح ساڑھے 7 بجے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تھی۔
اس سے پہلے جے آئی ٹی کے دوارکان بریگیڈیئر کامران خورشید اور عرفان منگی مزید تحقیقات کے لئے دبئی پہنچے۔جیونیوز نے جے آئی ٹی کے2 ارکان کی بکنگ کا عکس حاصل کیا۔دونوں ہی امارات ائر لائنز کی پروازای کے 615سےروانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ارکان 24 گھنٹے کےلیے دبئی میں رکے تاہم جے آئی ٹی کا دوحہ جانے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا تھا۔













