وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے آئندہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد یورپی یونین کے اندر زیادہ سرگرم اشتراکِ عمل پر زور دیا ہے۔

برلن میں میرکل نے کہا: ’’ہم یورپی اَقوام کی تقدیر خود ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے۔‘‘ میرکل نے کہا کہ وہ بدستور اس امر کے لیے کوشاں رہیں گی کہ یونین کے ستائیس رکن ممالک مستقبل کی جانب دیکھتے ہوئے بھرپور طریقے سے مل کر کام کریں۔

میرکل نے امریکا کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے محتاط رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ ٹرمپ کے برسرِاقتدار آنے کے بعد بھی امریکی حکومت کے ساتھ اشتراکِ عمل جاری رہے گا۔ جرمن اخبار ’بِلڈ‘ اور برطانوی اخبار ’ٹائمز‘ کے ساتھ تازہ انٹرویو میں ٹرمپ کے بیانات یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ملکوں میں پریشانی کا باعث بنے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY