ناروے کے سابق وزیراعظم جیل مونوبونووک کو 3 سال پہلے کیے گئے ایرانی دورے کی وجہ سے امریکا کے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، سابق وزیراعظم امریکی حکام کے رویے پر حیران پریشان رہ گئے۔
سابق نارویجن وزیراعظم امریکا کے سالانہ پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کرنے واشنگٹن کے ایئرپورٹ پر پہنچےتو ان کا پاسپورٹ دیکھ کر کسٹم حکام نے انہیں روک لیا۔
دوران تفتیش پتا چلا کہ سابق نارویجن وزیراعظم کو 2014 ءمیں کیے گئے ان کے ایرانی دورے کی وجہ سے روکا گیا۔
امریکی حکام نے ان کے سابقہ عہدے کا بھی لحاظ نہیں کیا اور ایک گھنٹے تک تفتیش کے بعد انہیں جانے دیا۔
جیل مونوبونووک دو بار ناروے کے وزیراعظم رہے ہیں












