ہانگ کانگ ميں حکومتی پابندی کے باوجود آج بروز اتوار ہزاروں افراد احتجاج کے ليے سڑکوں پر نکلے۔

چند مظاہرين کی جانب سے سرکاری عمارات کے کمپليکس پر دھاوا بولنے کی کوشش کے بعد حالات بگڑ گئے اور مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے پوليس نے آنسو گيس کے شيل برسائے اور تيز دھار پانی بھی استعمال کيا۔

چند مظاہرين نے پوليس پر پتھراؤ کيا اور پيٹرول بم برسائے۔ ہانگ کانگ ميں جمہوريت نواز مظاہرين کئی ہفتوں سے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہيں۔ ايک متنازعہ بل پر شروع ہونے والا احتجاج جمہويت کے ليے باقاعدہ ايک تحريک کی شکل اختيار کر چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY