کوئٹہ میں پھر خونریزی، کچلاک میں 4 افراد جاں بحق

0
1262

صوبائی دارالحکومت میں پھر خونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کچلاک میں گولی چلی اور چار افراد کی جان چلی گئی۔ پولیس کے مطابق، کچلاک کے علاقے جلو گیر پٹرول پمپ پر چمن سے کوئٹہ آنے والی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ تین زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چوتھا شخص بھی دم توڑ گیا۔

دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY