کراچی :معروف قانون دان شریف الدین پیر زادہ سپرد خاک

0
178

قانون دان شریف الدین پیر زادہ کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

معروف قانون دان شریف الدین پیرزادہ کی نماز جنازہ کے ڈی اے اسکیم نمبر ون کی عالمگیر مسجد میں ادا کی گئی

وہ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج رہے اور مختصر علالت کے بعد جمعہ کی اعلی الصبح انتقال کرگئے تھے ، انہوں نے پسماندگان میں دو بیگمات ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے ۔

شریف الدین پیرزادہ 12جون 1923کو برہان پور( بھارت) میں پیدا ہوئے اور ممبئی ہائیکورٹ سے قانون کے شعبے میں کیریئر کا آغاز کیا،وہ سابق صدر ایوب خان اور پھریحییٰ خان کے ادوار میں اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائر ہوئے۔

بعدازاں انہیں 1966میں پاکستان کے وزیر خارجہ کا عہدہ سونپ دیا گیا،انہیں پاکستان بار کونسل کا پہلا چیئرمین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے،شریف الدین پیرزادہ سب سے طویل مدت تک اٹارنی جنرل کے عہدوں پر بھی فائز رہے،وہ آرگنائزیشن آف دی اسلامک کانفرنس کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY