جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کو یورپی یونین اور خاص طور پر یورو زون میں اصلاحات کے معاملے پر رعایتیں دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی صدر گزشتہ برس سے یورپی یونین میں اصلاحات کے ایجنڈے کی ترویج کر رہے ہیں۔ یورو زون میں ماکروں کی تجویز کے حوالے سے جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ وہ ’سرمایہ کارانہ بجٹ‘ کی حمایت کرتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تجویز اگر نافذ ہو جاتی ہے تو یورپی یونین کے امیر اور غریب ملکوں کے مفاد میں ہو گی۔

میرکل کے مطابق یہ ممالک بھی جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات سے مستفید ہو سکیں گے۔ میرکل نے ان خیالات کا اظہار الگمائن زونٹاگ سائٹنگ کو ایک انٹرویو میں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY