برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہزارہا برطانوی باشندوں نے اپنے ملک کے یورپی یونین سے انخلاء کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ بریگزٹ کی مخالفت کرنے والے ان شہریوں نے شمالی انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ان مظاہروں کے دوران یورپی یونین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

انہوں نے ملکی وزیر اعظم ٹریزا مے سے مطالبہ کیا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ بہت قریبی تعلقات کو یقینی بنائیں۔ مانچسٹر میں اس وقت برطانیہ میں حکمران ٹوری پارٹی کا سالانہ کنوینشن جاری ہے۔ اس موقع پر ایک دوسرے بہت بڑے مظاہرے کے شرکاء نے وزیر اعظم مے کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY