متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئندہ سال جون سے کاروباری منافع پر 9 فیصد وفاقی ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تین لاکھ 75 ہزار درہم سے زیادہ منافع پر یہ ٹیکس لاگو ہوگا۔

اماراتی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے یہ پالیسی دنیا میں رائج بہترین ضوابط کے تحت تیار کی ہے، جبکہ ٹیکس میں استثنیٰ کی پالیسی بھی نافذ کی جائے گی۔

کمپنیوں پر یہ ٹیکس تمام تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں پر لاگو ہوگا تاہم قدرتی وسائل نکالنے والی سرگرمیاں مستثنیٰ ہوں گی اور وہ ریاست کی سطح پر رائج کمپنی ٹیکس کے ماتحت ہی ہوں گی۔

اماراتی وزارت خزانہ کے مطابق تین لاکھ 75 ہزار درہم سے زیادہ منافع پر یہ ٹیکس لاگو ہوگا، البتہ ملازمت سے ہونے والی ذاتی آمدنی پر یہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY