فلسطینی ریاست کا قیام، غزہ میں انسانی بحران کا خاتمہ خطے کی خوشحالی سے جڑا ہے: خلیج تعاون کونسل

0
692

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البداوی نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام اور غزہ میں انسانی بحران کا خاتمہ خطے کی خوش حالی سے جڑا ہے۔

جاسم البداوی نے ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں بیان میں کہا کہ سب سے اہم مسئلہ غزہ کا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم تنازع ختم کرنے اور انسانی خدمات کی بحالی کے لیے مذاکرات کی توقع رکھتے ہیں۔

دریں اثناء خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں خطے کا امن ممکن ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY