نہال ہاشمی کا بیان، اپوزیشن رہنماؤں کا سخت اظہار برہمی

0
178

نہال ہاشمی کے بیان پر اپوزیشن رہنماؤں نے سخت برہمی کا اظہار کیا، اعتزاز احسن بولے نہال ہاشمی کے اندر نواز شریف بولتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب بڑی قربانی کا وقت قریب آگیا۔

نہال ہاشمی کی عدلیہ اور پاناما تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے ارکان کیخلاف ہرزہ سرائی پر اپوزیشن بھڑک اٹھی، اعتزاز احسن بولے شریف خاندان سے اور توقع بھی کیا ہے؟، نہال ہاشمی کے اندر نواز شریف بولتا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے بیان کو براہ راست دھمکی قرار دے دیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چھوٹی موٹی قربانیوں کا وقت گزر گیا، اب بڑی قربانی کا وقت قریب ہے۔

جہانگیر ترین نے صورتحال ملک اور سیاست کیلئے خطرناک قرار دے دی۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آئینی اداروں کو دھمکیاں دی گئیں، یہ نہال ہاشمی نہیں کوئی اور بولا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY