اسرائیل منصوبہ بندی سے مبصرین کو غزہ نہیں جانے دے رہا، ہیومن رائٹس واچ

0
212

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت بین الاقوامی مبصرین کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا۔

اس تنظیم کی جانب سے پیر تین اپریل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت ایسا باقاعدہ منصوبہ بندی سے کر رہی ہے تاکہ غزہ میں ہونے والی مبینہ زیادتیوں کو چھپایا جا سکے۔

اس تنظیم نے مزید بتایا کہ 2008ء سے مبصرین اور ماہرین کو اس علاقے میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ اسی طرح مصر نے بھی 2012ء سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ماہرین کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY