نیب نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں زیرسماعت ریفرنسز میں ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ کے نگران جج کو جمع کرا دی، فرد جرم کی تفصیل بھی شامل۔
جسٹس اعجاز الاحسن کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں نواز شریف پر عائد ہونے والی فرد جرم، ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات اور نیب کورٹ میں درخواست خارج ہونے کی تفصیل شامل ہے۔
اسحاق ڈار کی عدم حاضری، عدالتی حکم ناموں کی نقول اور آئندہ سماعت پر طلب گواہوں اور دیگر تفصیلات سے بھی سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا ہے۔












