امریکی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر جان کیلی کے مطابق اس سلسلے میں سرحدی نگرانی پر مامور نیم فوجی دستوں اور متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ان کے بقول کسی بہت ہی غیر معمولی صورت میں ہی کسی کو استثنٰی حاصل ہو گا۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں مختلف چھاپوں کے دوران 680 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا ، جن میں سے پچھتر فیصد پر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ امریکی وزارت داخلہ کے مطابق یہ معمول کی کارروائی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY