طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی مستقبل کی انتظامیہ میں اکیلے ہی اقتدار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ افغان اداروں کے ساتھ مل کر رہنے کی امید کر رہے ہیں۔

قطر میں طالبان کے ایک ترجمان سہیل شاہین کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد طالبان دیگر افغانوں کے ساتھ مل جل کر رہنے ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور بھائیوں کی طرح زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں۔

طالبان کی طرف سے یہ اب تک کا سب سے زیادہ مفاہمتی بیان قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکا افغان جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY