امريکا نے دہشت گرد نيٹ ورک القاعدہ کے دو سينئر رہنماؤں کے بارے ميں معلومات کی فراہمی پر دس ملين ڈالر تک کے انعامات کا اعلان کيا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے تحت کام کرنے والے ايک ادارے نے یہ اعلان واشنگٹن میں کيا۔
اس محکمے نے سعد بن عاطف العولقی کے بارے ميں معلومات پر چھ ملين اور ابراہيم احمد محمود القوصی کے بارے ميں معلومات فراہم کرنے پر چار ملين ڈالر انعام دينے کا اعلان کيا ہے۔ العولقی يمن کے ايک صوبے میں القاعدہ کا رہنما ہے اور امريکا پر حملوں کی کئی بار سرعام ترغيب دے چکا ہے۔
دہشت گردوں کے بارے ميں معلومات جمع کرنے کے لیے شروع کردہ ’انصاف کے ليے انعام‘ نامی امريکی حکومت کے اس پروگرام کے تحت پچھلے پينتيس برسوں ميں ڈيڑھ سو ملين ڈالر کی رقوم بطور انعامات دی جا چکی ہيں۔












